’’را‘‘ سے تعلقات ہیں، مختلف ذرائع سے قائد متحدہ کو رقم ملتی تھی: ایم کیو ایم رہنما طارق میر کا سکاٹ لینڈ یارڈ کو اعترافی بیان

لندن (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ کے رہنما طارق میر نے سکاٹ لینڈ یارڈ کو اعترافی بیان میں کہا ہے کہ مختلف ذرائع سے متحدہ قائد کو رقم ملتی تھی۔ ہمارے ’’را‘‘ سے تعلقات ہیں۔ طارق میر نے کہا کہ بھارتی حکومت سمجھتی تھی اگر متحدہ اقتدار میں آئی تو حوصلہ افزا ہو گا۔ زیورخ، سانر برگ اور پراگ میں ’’را‘‘ کے ایجنٹوں سے ملاقاتیں ہوتی تھیں ایک ملاقات میں قائد ایم کیو ایم اور محمد انور شامل تھے۔ را کے ایجنٹ اپنے اصل عہدے نہیں بتاتے تھے ’’را‘‘ کے ایجنٹوں کی بھارتی وزیراعظم تک رسائی ہوتی تھی ’’را‘‘ ایجنٹوں سے دوسری ملاقات روم میں ہوئی ایجنٹ نے ملاقات میں اڑھائی لاکھ پاؤنڈ دئیے۔ ’’را‘‘ کی فنڈنگ سے متعلق صرف متحدہ قائد، محمد انور، عمران فاروق اور مجھے علم تھا۔ ’’را‘‘ کی فنڈنگ سے لندن میں 9 گھر بھی خریدے گئے۔ یقین سے نہیں کہہ سکتا متحدہ قائد کا سہولت کار کون تھا؟ متحدہ قائد، محمد انور کی میریٹ ہوٹل ویانا میں ’’را‘‘ کے ایجنٹ سے ملاقات ہوئی تھی۔ 2006ء سے صرف مالی معاملات دیکھ ہا ہوں۔ قائد متحدہ، محمد انور اور میں نے ’’را‘‘ سے فنڈنگ لی۔ ’’را‘‘ سے سالانہ 8 لاکھ پاؤنڈ کی فنڈنگ ہوتی تھی زیادہ تر رقم قائد ایم کیو ایم کو براہ راست بھیجی جاتی تھی۔ 1994ء میں باقاعدہ ’’را‘‘ سے فنڈنگ شروع ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق طارق میر اور محمد انور نے تحریری، آڈیو اور ویڈیو میں ’’را‘‘ سے تعلقات کا اعتراف کیا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے طارق میر کا تحقیقاتی انٹرویو 30 مئی 2012ء کو لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...