فرانسیسی پولیس کا حملوں کی منصوبہ بندی کرنیوالا دہشت گرد گروپ پکڑنے کا دعویٰ

Mar 18, 2016

آن لائن

پیرس (آن لائن) فرانس میں پولیس نے دہشت گرد گروپ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک دہشت گرد مبینہ طور پر پیرس میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کیزینیوو نے بتایا کہ پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کا آپس میں تعلق ہے۔ گرفتار افراد میں سے ایک 28 سالہ نوجوان پر شبہ ہے کہ وہ پیرس میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، گرفتار افراد شام میں داعش کے جنگجوئوں سے رابطے میں رہے ہیں۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں