لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے وزےراعظم محمد نواز شرےف کے نےب کے خلاف دئےے بےان کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے درخواست چےئرمےن نےب قمر زمان چودھری کے تحرےری جواب جمع کروانے کے بعد نمٹائی۔ چےئرمےن نےب نے جواب مےں کہا وزےراعظم نےب کے معاملات مےں کوئی مداخلت نہےں کر رہے۔ وزےراعظم ےا کوئی اور سےاستدان نےب کے معاملات مےں مداخلت نہےں کر رہا۔ کسی کےس مےں اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور نہ اثرانداز ہو رہا ہے۔ نےب آزادانہ طور پر اپنا کام کر رہا ہے۔ تحرےک انصاف لائرز ونگ کے نائب صدر گوہر نواز سندھو نے وزےراعظم کے نےب کے خلاف بےان پر درخواست دائر کی تھی اور موقف اختےارکےا تھا کہ وزےراعظم نےب کے حوالہ سے بےانات دے کر نےب کے معاملات مےں مداخلت کر رہے ہےں جس سے نےب کی آزاد اور خودمختار حےثےت متاثر ہو رہی ہے۔
وزیراعظم/ درخواست