لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل نے کاروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں جعلی مرچیں بیچنے والا خفیہ گروہ ڈھونڈ نکالا۔گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے متعدد دوکانوں پر موجود مرچوں کو چیک کیا تو ان میں ملاوٹ سامنے آئی۔ ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ شہر سے باہر کاہنہ سے 8کلومیٹر دور یونٹ پر چھاپہ مار کر 3800کلو مرچیں، 3100کلو ہلدی اور 1200بوری خام مال اور لکڑی کا برادہ موقع سے برآمد کر لیا۔ متعلقہ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی تا ہم تمام ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نونی جی پان شاپ ، جھولے لعل پان شاپ اور ریاض پان شاپ ،پھول پان شاپ کو گٹکا بیچنے اور فوڈ لائسنس نہ ہونے پر سیل کر دیاگیا ۔ رحمان سوپر سٹور سے حبیب کوکنگ آئل اور حبیب بناسپتی کے سیمپلز حاصل کیے۔