لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ نجی ہسپتال اپنے ڈاکٹرز کی تربیت ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ سے ضرور کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مریضوں کے علاج کے لئے غیر تربیت یافتہ ڈاکٹرز کو تعینات کرنے والے نجی ہسپتالوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا - انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی بذریعہ ویڈیو لنک صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ فیصل، پیر اشرف کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔