خانہ و مردم شماری کیلئے ڈیوٹی دینے والے اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی: منشاءاللہ بٹ

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاءاللہ بٹ نے کہا ہے کہ خانہ و مردم شماری کے لئے حکومت پنجاب نے فوری طور پر 8 ڈویژن کے کمشنرز و 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کوان خدمات کے لئے فوری طور پر ڈیوٹیاں سونپ دی ہیں۔ تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دئے گئے ہیں جہاں محکمہ بلدیات کا عملہ یونین کونسلز کے سیکرٹریوں کے ہمراہ راﺅنڈ دی کلاک تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ بلدیات کے زیر انتظام لوکل گورنمنٹ کمپلیکس میں بھی ایک کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ۔جہاں خانہ و مردم شماری کے سلسلہ میں عوام الناس کسی بھی شکایات اور ازالہ کے لئے فراہم کردہ 042-99213380 اور 03018543959 کے نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر کسی نے بھی سپیشل ڈیوٹی میں اپنے فرائض میں کوتاہی برتی تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن