اداکارہ جاناں ملک نے اپنے شوہر گلوکار نعمان جاوید سے 6ماہ بعد ہی طلاق لے لی

لاہور(آئی این پی) نامور اداکارہ جاناں ملک نے اپنے شوہر گلوکار نعمان جاوید سے 6ماہ بعد ہی طلاق لے لی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں نے باہمی رضا مندی کیساتھ ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اداکارہ جاناں ملک نے نعمان جاوید سے طلاق لینے کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کچھ معاملات پر اختلافات کی وجہ سے ہم دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوئے ہیں اور آج کے بعد ہمارے راستے جد ا ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن