کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم بارودی موادپشاورمنتقل کرتے ہوئے گرفتار

Mar 18, 2017

پشاور(بیورورپورٹ)محکمہ انسداددہشت گردی پشاورنے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کوبارودی مواد پشاور منتقل کرتے ہوئے گرفتارکرلیاہے گذشتہ روزمحکمہ انسداد ہشت گردی پشاورنے خفیہ اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے پشاورشہرکو تباہی سے بچاتے ہوئے ملزم محمد یاسر ولد محمد ظاہر خان سکنہ پلوسی معدرزئی پشاورکودہشت گردی کی غرض سے بارودی موادپشاورمنتقل کرتے ہوئے ہریانہ روڈالوچہ باغ پشاورسے گرفتارکیامحکمہ انسداددہشت گردی پشاورنے محمد یاسرکے قبضہ سے تقریباتین کلوگرام بارودی مواد، پرائما کارڈاور ڈیٹونیٹر برآمد کر کے بم ڈسپوزل یونٹ نے بارودی موادکوموقع پرتلف کیاہے محکمہ انسداددہشت گردی پشاورنے انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے۔
ملزم بارودی مواد

مزیدخبریں