بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکار جلیبی اور سموسے کھا کر مر رہے ہیں : برطانوی اخبار

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) گولیوں سے نہیں، گولوں سے نہیں بلکہ بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکار جلیبی اور سموسے کھا کر مرنے لگے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اہلکاروں کے جلیبی اور سموسے کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی کیونکہ سکیورٹی اہلکار موٹے اور بیمار ہو کر مر جاتے ہیں۔ بھارتی فوجی اہلکاروں کے مرنے کی بڑی وجہ جنگ نہیں بلکہ کمزور دل، ذیابیطس اور موٹاپا ہے۔ پچھلے 3 سال میں مختلف کارروائیوں کے دوران ایک ہزار اہلکار ہلاک ہوئے لیکن خرابی صحت کی وجہ سے ساڑھے 3 ہزار اہلکاروں کی موت ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن