تہمینہ جنجوعہ سیکرٹری خارجہ عہدہ سنبھالنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئیں

Mar 18, 2017

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نئی متعین ہونیوالی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ پیر کے روز اپنا عہدہ سنبھالنے کیلئے جنیوا سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ وہ پیر کے روز اپنے عہدے کا چارج لیں گی۔ انہیں اعزاز چوہدری کی جگہ اس عہدے پر فائز کیا گیا ہے جو واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں