لاہور+ فیصل آباد (خصوصی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے فیصل آباد کے علاقہ پیپلز کالونی میں اپنی جان پر کھیل کر میڈیکل سٹور میں ڈکیتی ناکام بنانے والے سکیورٹی گارڈ کی بہادری کی تعریف کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی گارڈ نے اپنی جان کو فرض پر قربان کرکے ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے‘ ہمیں جاں بحق سکیورٹی گارڈ کی جرأت اور بہادری پر فخر ہے، جاں بحق سکیورٹی گارڈ کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں سکیورٹی گارڈ کی ڈاکوئوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے کے معاملے پر مقتول کے بیٹے نے الزام لگایا ہے کہ سکیورٹی کمپنی کی دی گئی ری پیٹر گن خراب تھی۔ سکیورٹی کمپنی نے ہمیں 10 ہزار دئیے میڈیا میں 50 ہزار بتایا ناظر حسین جمعرات کے روز ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا تھا۔ والد نے بہادری سے ڈاکوئوں کا مقابلہ کرکے جان دی۔