جھنگ: استاد کا پہلی جماعت کی طالبہ پر تشدد، والدین کا کارروائی کا مطالبہ

Mar 18, 2017

جھنگ(نامہ نگار) سرکاری سکول کے استاد نے پہلی جماعت کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔،موضع علی خنانہ کے علاقہ میں سرکاری پرائمری سکول کے استادقلب علی نے مبینہ طور پر 7 سالہ پہلی جماعت کی طالبہ طاہرہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جسے طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اٹھارہ ہزاری منتقل کیا گیا جہاں طبی معائنہ کے بعد بچی کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ۔بچی کے والدین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں