قلعہ دیدار سنگھ‘فیصل آباد‘ کمیر: ذہنی مریض بچی سمیت 3 خواتین اور لڑکے سے زیادتی

فیصل آباد+ کمیر (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) ذہنی مریض بچی سمیت 3 خواتین اور ایک لڑکے کو اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چک نمبر 630گ۔ب کے رہائشی اکرم کی ذہنی معذور بیٹی (س) کو ملزم عمران نے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ سٹی سمندری کالج چوک میں (ع) کو مجیب خاں نے پبلک ٹوائلٹ میں لیجا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جبکہ چک نمبر659گ۔ب میں دس سالہ نذر حسین کو محسن نے سکول جاتے ہوئے پکڑ کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ کمیر سے نامہ نگار کے مطابق گائوں 140/9۔ ایل میں 18 سالہ رابعہ گھر میں اکیلی تھی کہ رفاقت اور عدنان آ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ملزم نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی جبکہ دوسرا شخص پہرہ دیتا رہا۔قلعہ دیدار سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق لدھیوالہ وڑائچ کے رہائشی ملزم عزیر نے اپنے محلہ دار محمد حنیف کی 22 سالہ بیٹی (م ) کو تین ماہ قبل اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لیجا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ جس کے نتیجے میں لڑکی حاملہ ہو گئی تو ملزم نے اس کا زبردستی حمل ضائع کروا دیا۔ پولیس نے واقعات کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن