اوٹاوہ (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق اعظم سے بھارتی ہم منصب وکاس سوارپ نے ملاقات کی۔ وکاس سوارپ کینیڈا میں بھارت کے نئے ہائی کمشنر تعینات ہوئے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر طارق اعظم خان نے وکاس سوارپ کا کینیڈا میں خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں سفارتی ذمہ داریوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ وکاس سوارپ نے کہا کہ 2015ء میں نریندر مودی کے ہمراہ دورہ لاہور سے گہری یادیں وابستہ ہیں۔