سندر فیکٹری حادثہ کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی جلد کی جائے: شیخ علاﺅالدین

لاہور )کامرس رپورٹر( صوبائی وزیر ِصنعت‘ تجارت و سرمایہ کاری شیخ علاﺅالدین نے سندر اسٹیٹ کی فیکٹری کے حادثے کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے متاثرہ خاندانوں اور فیکٹری مالک کے ورثا کو آئندہ اجلاس میں بلانے کی ہدائت کی ہے۔ گذشتہ روز سول سیکریٹریٹ میں منعقدہ اس مقصد کے لئے قائم کردہ وزیر اعلیٰ کی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل ہونا چاہیے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ان کا حق مل سکے۔ اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن خان، سیکریٹری صنعت ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ، سیکریٹری محنت ڈاکٹر شعیب اکبر ، چیف ایکزیکٹو آفیسر پنجاب انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی افتخارحسین اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن