پشاور(بیورورپورٹ)پشاور رپیڈ بس منصوبے میں 1141زیر زمین ستونوں میں 960کو مکمل کرلیا گیا ہے ،باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور خیبر روڈ کو بھی منصوبے میں شامل کردیا گیا ہے ،کراچی سے بھاری مشینری پشاور پہنچ گئی ہے خیبر روڈ کو امن چوک سے زیر زمین منسلک کیا جائے گا ،چمکنی سے بالاحصار تک بس ٹریک پر 90فیصد کام مکمل ہوگیا ہے فردوس میں نئے فلائی اوور ملک سعد پل سے منسلک ہو کر خیبر بازار پہنچے گا ۔گلبہار جانے کے لئے نشتر آباد سے نیا فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا، بی آر ٹی منصوبے پر خیبر پختونخو احکومت کی ہدایات کی روشنی میں چوبیس گھنٹے کام جاری ہے اور اپنی مدت سے قبل منصوبے کو تعمیر کیا جائے گا ترجمان کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ خیبر روڈ کو بھی بس منصوبے میں شامل کیا جارہاہے خیبر بازار سے امن چوک تک فیز ٹو کا پچاس فیصد کام مکمل ہو گیا ہے ۔ 1141زیر زمین ستونوں میں960مکمل ہو گئے ہیں جبکہ آج گاڈر رکھے جائیں گے ۔ کنسٹرکشن کمپنیوں نے مزید انجینئرنگ کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل منصوبے پر کام مکمل کیا جا سکے ۔ باچا خا ن انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے لئے اپ ریمپ کی تیاری جاری ہیں ۔
960 مکمل
پشاور رپیڈ بس منصوبے میں 1141زیر زمین ستونوں میں 960 مکمل
Mar 18, 2018