اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جیت لیا، گرین شرٹس نے پیسفک اوشیانا کو فیصلہ کن معرکے میں 2-1 سے شکست دی۔ سری لنکا کیء دارلحکومت کولمبو میں منعقدہ ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پیسفک اوشیانا کو 2-1 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان نے پیسفک اوشیانا کے روبرٹ کو 6-0 اور 6-1 سے ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں پیسفک اوشیانا کے کلیمنٹ نے پاکستان کے محمد شعیب کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر مقابلہ برابر کر دیا، حذیفہ عبدالرحمان اور محمد شعیب پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ڈبل مقابلے میں کلیمنٹ اور کین سونگ پر مشتمل پیسفک اوشیانا کی جوڑی کو 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر ٹیم کو 2-1 سے کامیابی دلائی، اس کے ساتھ ہی پاکستان نے جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جیت لیا۔
پاکستان نے جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا ٹورنامنٹ جیت لیا
Mar 18, 2018