ملک کی ترقی کا دارومدار تعلیم کو عام کرنے پر منحصرہے، اعظم خان

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) تعلیم کو عام کرنا اور جہالت کے خلاف جہاد کرکے ہر بچے اور بچیوں کیلئے تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ملک کی ترقی کا دارومدار تعلیم کو عام کرنے پر میسر ہے۔ یہ بات ڈپٹی میئر اسلام آباد محمد اعظم خان نے اسلام آباد ماڈل سکول مارگلہ ویو ہاؤسنگ سکیم سیکٹر D-17 اسلام آباد میں نئے بلاک کی تعمیر کا آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی اور نئے کلاس رومز کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر پاکستان قومی یکجہتی کونسل کے چیئرمین نسیم احمد عثمانی کی تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اس سکول کے نئے بلاک اور اسلام آباد خواتین یونیورسٹی کے قیام کیلئے کوششیں کرنے پر ان کی خدمات کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نسیم احمد عثمانی نے کہا کہ تعلیم کو حاصل کرنا اور معاشرے کا اچھا شہری بنا کر ملک کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنا ہر ایک کا فرض ہے۔

ای پیپر دی نیشن