آئین میں انتخابی تاخیرکی کوئی گنجائش نہیں ،لیاقت بلوچ

Mar 18, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ملک میں بلدیاتی نظام موثر اور بااختیار نہیں ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ممبران اسمبلی کو کنٹرول کرنے کے لیے ترقیاتی فنڈز کے گھن چکر میں ڈالے رکھتی ہیں، اسی وجہ سے اسمبلیوں میں قانون سازی اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوئی دلچسپی اور جمہوری روایات کی پاسداری نہیں ہوتی ۔ آئین میں انتخابی تاخیر اور عدالتی اختیارات کی کوئی گنجائش نہیں ۔ شہباز شریف کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ وفاق اور صوبوں میں وزیراعظم ، وزرائے اعلیٰ، اپوزیشن لیڈر ز کے لیے بڑا چیلنج ہے کہ وہ آئینی اختیار کے مطابق عبوری حکومتوں کی تقرری کا بروقت فیصلہ کریں ۔ امریکہ ،بھارت پاکستان اور خطہ میں عدم استحکام لارہے ہیں ۔ قومی قیادت اور ریاستی ادارے قومی ترجیحات پر یک آواز اور یک جان ہو جائیں ۔

مزیدخبریں