ایران کی مسجد میں کسانوں کا امام کی طرف پیٹھ پھیر کر انوکھا احتجاج،مطالبات پیش

ویانا(این این آئی)ایران کے شہر اصفہان میں ایک مسجد میں مقامی کسانوں کی جانب سے انوکھا احتجاج کیا گیا۔ کاشت کاروں نے مسجد میں نماز کے موقع پر اس وقت مسجد کے پیش امام اور خطیب کی طرف پیٹھ پھیر لی،عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی کسانوں کی طرف سے ایسا حکومت کی جانب سے ان کے زرعی آلات ضبط کرنے اور آب پاشی کے لیے پانی بند کرنے کے خلاف بہ طور احتجاج کیا گیا۔اس موقع پر خطیب کی طرف پیٹھ پھیرنے والے کسان مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعری بازی کی۔ انہوں نے نعرہ لگایا کہ ہم نے اپنے چہرے وطن کی طرف اور پیٹھ دشمن کی طرف کردی ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زرعی شعبے میں کسانوں کو درپیش مشکلات دور کرنے میں ان کی مدد کرے۔ ان کے زرعی آلات ان سے چھیننے کا سلسلہ بند کیا جائے اور آب پاشی کے لیے پانی کے ذخائربحال کیے جائیں۔اصفہان کے کسانوں نے ایرانی صدر حسن روحانی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اور انہیں’کذاب‘ قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن