ایرانی جنرل قاسم سلیمانی بچی کی طرف سے پیش کی گئی چاکلیٹ سے ڈر گیا، ویڈیو وائرل

تہران (این این آئی) سماجی رابطوں کی فارسی زبان کی ویب سائٹوں پر قاسم سلیمانی کی ایک وڈیو گردش میں آئی ہے۔ وڈیو میں وہ ایران کے شہر کرمان کے ایک قبرستان میں ایک بچّی کی جانب سے معصومیت سے پیش کی گئی چاکلیٹ سے خوف زدہ نظر آ رہا ہے۔ سلیمانی ایرانی پاسداران انقلاب کے بیرونی مداخلت کے ذمّے دار ونگ القدس فورس کا کمانڈر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بچّی نے سلیمانی کو چاکلیٹ پیش کی تو اْس نے چاکلیٹ کھول کر خود کھانے کے بجائے بچّی کے منہ میں دے دی۔

ای پیپر دی نیشن