مسلمان اور اسلام دونوں جرمنی کا حصہ ہیں،چانسلر انجیلامیرکل کی وضاحت

برلن (این این آئی ) جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے کہا ہے کہ جرمنی میں رہائش پذیر مسلمان اور ان کا مذہب، اسلام دونوں جرمنی کا حصہ ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان جرمنی کے وزیر داخلہ کے حالیہ مسلم مخالف بیان کے بعد دیا گیا۔جرمنی میں بننے والی نئی حکومت میں وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے والے قدامت پسند سیاستدان ہورسٹ زیہوفر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام جرمن ثقافت کا حصہ نہیں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے ایک انٹرویومیں کہاکہ اسلام جرمنی کا حصہ ہے ،جرمنی میں چالیس لاکھ مسلمان اور ان کا مذہب اس ملک کا اہم حصہ ہیں اور ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن