لاہور (پ ر) کنزیومر الیکٹرونکس میں جدت کے علمبردار اوریئنٹ نے کرکٹر شاہد خان آفریدی کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنا لیا۔ اوریئنٹ ایل ای ڈی ٹی وی کے کمرشلز کے بعد اب شاہد خان آفریدی اورینٹ کے نئے ڈی سی انورٹر ایئر کنڈیشنر کے ٹی وی سی میں بھی جلوہ گر نظر آتے ہیں۔اورینٹ گزشتہ کئی برسوں سے اپنے صارفین کو معیاری مصنوعات فراہم کرتے ہوئے اب ایک مقبول عام برانڈ بن چکا ہے۔ اپنی مصنوعات کی وسیع رینج کے ساتھ کمپنی جدت کی علامت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اوریئنٹ کی بیشتر مصنوعات جدید تقاضوں کے مطابق سمارٹ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔اس کی سب سے بڑی مثال اورینٹ کا نیا الٹرون سپر ائرکنڈیشنر ہے جس میں دنیا کی پہلی ’’ای کمفرٹ‘‘ ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی آپ کو کسی بھی جگہ پر رہتے ہوئے موبائل ڈیوائسز کے ذریعے اپنے ائرکنڈیشنرپر مکمل کنٹرول فراہم کرتی ہے اور اس کے ذریعے آپ اپنے ائرکنڈیشنر کے بارے میں پوری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سب کچھ محض اوریئنٹ ڈی سی انورٹر ائرکنڈیشنر کی ایپ ڈائون لوڈ کرکے کیا جا سکتا ہے۔ ای کمفرٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ اورینٹ الٹرون سپر اے سی کو موبائل ایپ سے وائس چیٹ کے ذریعے آن/آف کیا جا سکتا ہے، اس کا ٹمپریچر سیٹ کیا اور خرچ ہونے والے ایمپئرزکی تعداد بھی معلوم کی جا سکتی ہے۔اس کے بلٹ اِن انرجی میٹر سے بجلی کے بل کا پورا حساب کتاب رکھا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ وولٹیج، واٹس اور ایمپیئرز کی ہفتہ وار اور ماہانہ بنیاد پر براہ راست ریڈنگز بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اے سی کو فیس بک میسنجر سے وائس چیٹ یا ٹیکسٹ کے ذریعے بھی آن/آف کیا جا سکتا ہے،اس کا ٹمپریچر سیٹ کیا جا سکتا ہے اور خرچ ہونے والے ایمپئرزکی تعداد بھی معلوم کی جا سکتی ہے۔ اورینٹ الٹرون سپر اے سی کو کسی بھی مقام سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کی اسی خصوصیت کی وجہ سے آپ کہیں بھی ہوں، اپنے گھر پہنچنے سے پہلے وائس چیٹ یا ٹیکسٹ کے ذریعے ائر کنڈیشنر کو آن کرکے اپنی مرضی کے مطابق اس کا ٹمپریچر سیٹ کر سکتے ہیں۔ شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ہوم اپلائنسز میں اورینٹ ایک جانا پہچانا اور معتبر نام ہے۔ اپنی پروڈکٹس میں وقت کے ساتھ بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق اینوویشن لانے کی بدولت یہ پاکستان کے سب سے پسندیدہ برانڈز میں شمار ہوتا ہے۔ مجھے اورینٹ کے ساتھ وابستگی سے بے حد خوشی ہے اور میری دعا ہے کہ یہ برانڈ پاکستانی صارفین کے دلوں پر ہمیشہ اسی طرح راج کرتا رہے۔
اورینٹ الیکٹرونکس نے شاہد آفریدی کو برانڈ ایمبیسیڈر بنا لیا
Mar 18, 2018