تھیسار ا پریرا کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی اجازت مل گئی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چند اہم غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کیا تو انہیں چند غیر ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ ایک ایسے غیر ملکی کا ساتھ بھی نصیب ہو گیا ہے جس نے ورلڈ الیون کیساتھ پاکستان کا دورہ کیا اور اپنی عمدہ کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل جت لئے۔یہ کھلاڑی کوئی اور نہیں بلکہ سری لنکا کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان تھیسارا پریرا ہیں جنہوں نے ورلڈ الیون کے دورہ کے دوران اپنی شاندار پرفارمنس سے ناصرف ٹیم کو ایک میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا بلکہ پاکستان اور عوام کے بارے میں انتہائی شاندار بیانات جاری کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے تھے۔ تھسارا پریرا کو ملتان سلطانز نے منتخب کیا تھا لیکن وہ ایک میچ بھی نہیں کھیلے اور اب انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ تھیسارا پریرا بنگلہ دیش، سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والی ٹرائی سیریز کھیلنے میں مصروف تھے جس میں سری لنکن ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد اب وہ کھیلنے کیلئے دستیاب ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...