ستوکتلہ: بیوی کو گلا دباکر ‘ باپ‘ بیٹی‘ بیٹے کا گلا کاٹ کر آگ لگا دی گئی‘ پوسٹ مارٹم میں انکشاف

لاہور(آئی این پی) لاہور کے علاقہ ستوکتلہ سرونٹ کوارٹر میں جاں بحق ہونیوالی بیوی کو گلا دبا کر جبکہ میاں ‘بیٹی اور بیٹے کا گلا کاٹ کر آگ لگاکر جلانے کا انکشاف جبکہ مالک مکان شاہد نذیر کا خود ہی آگ لگنے اور تمام افراد کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا ‘متاثر ہ خاندان کے ورثاء نے شدید احتجاج ملزموں کو فوری گر فتار کر نے کا مطالبہ کیا۔ورثاء نے الزام عائد کیا یہ آگ لگنے سے نہیں بلکہ قتل کر نے کے بعد آگ لگانے سے جاں بحق ہوئے۔پوسٹ مارٹم میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ میاں سرفراز ‘اسکی بیٹی آمنہ ‘بیٹے شیرو کو گلا کاٹ کر جبکہ سرفراز کی اہلیہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا ہے اور اسکے بعد کمر ے کو آگ لگا دی گئی اور کسی بھی فرد کی آ گ لگنے کی وجہ سے ہلاکت نہیں ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن