راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی تعلےمی بورڈ کے دو سےنٹروں پر سےکنڈ شفٹ کے پےپر پہلی شفٹ مےں کھلنے کے واقعہ کے بعد دونوں پرچے دوبارہ لےنے کےلئے تےارےاں شروع کردی گئےں سالانہ امتحان 2018ءکے ری شیڈول ہونے والے انگلش اور فزکس سےکنڈ شفٹ کے پےپر چار اپرےل اور پانچ اپرےل کو کرائے جا ئےںگے تمام سیکنڈ گروپ کے طلباءو طالبات کونظر ثانی شدہ رول نمبر سلپس اُن کے امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹ کے ذریعہ وصول کروادی گئی ہیں اگر کسی طلباءو طالبات کونظر ثانی شدہ رول نمبر سلپ موصول نہیں ہوئی تو وہ متعلقہ امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ سے فوری وصول کرے۔