ملکی دفا ع مضبوط ہاتھوں میں ہے: آرمی چیف فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر کا دورہ

Mar 18, 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنل کے بیجز لگانے کے پروقار تقریب منعقد کی گئی تھی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بیجز لگائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

مزیدخبریں