لاہور (نیوزڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نامعلوم افراد نے سابق وزیراعظم جواہر لعل نہرو اور بھارت کو آئین دینے والے ڈاکٹر بھیم رائو امیڈکر کے مجسموں پر سیاہی پھینک دی اور انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ پولیس نے ضلع بردوان میں حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی‘ تاہم ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا۔ واضح رہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں تری پورہ‘ تامل ناڈو وغیرہ میں اہم شخصیات کی مورتیوں کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ کچھ عرصے سے جاری ہے۔