گوجرانوالہ : زہرخورانی سے جاں بحق شخص کا مقدمہ درج نہ کرنے پر لواحقین کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سسرالیوں کے مبینہ طور پر زہر دینے سے ہلاک ہونے والے شخص کے ورثاء کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج‘ ٹریفک بلاک ہونے سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فضل ٹاؤن کا 5 بچوں کا باپ اقبال بیوی کو منانے کیلئے سسرال گیا تھا جہاںسسرالیوں نے زہر ملا جوس دیا، جسے پیتے ہی اس کی حالت غیر ہوگئی، ہسپتال آ کر اس نے دم توڑ دیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ جناح روڈ پولیس ان کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ ملزموں کو گرفتار نہیں کیا جارہا بعدازاں پولیس افسروں نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے اور احتجاج پر امن طور پر ختم کرایا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...