راولپنڈی تعلیمی فورڈ میں ون ونڈو آپریشن کے تحت ابتدائی طور پر این او سی‘ مائیگریشن سرٹیفکیٹ کا اجرأ شروع

Mar 18, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر اورچیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ ندیم اسلم چوہدری کے حکم پر پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے بورڈ آفس میں یک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا جس میں کنٹرولر امتحانات عابد کھرل ، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر، بورڈ افسران نے شرکت کی پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے اجلاس میں کہا کہ طلباء و طالبات کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اوراس عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین بورڈ اور تمام رفقاء کار کے تعاون سے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کو بہت جلد ایک ماڈل ادارہ بنادیا جائے گا جہا ں ون ونڈوآپریشن کے ذریعے لوگوں کے تمام کام دنوں اور گھنٹوں کی بجائے منٹوں میں کیے جائیں گے ابتدائی طور پر آج سے ون ونڈو پراین او سی اور مائیگریشن سرٹیفیکیٹ کا اجراء شروع کردیا گیا ہے جو بلا تعطل جاری رہے گا جس کیلئے فوری طور پر وَن ونڈوکو جدید طریقے سے آپریشنل کیا جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء و طالبات کو فوری طور پر سہولیات فراہم کی جاسکیں وَن ونڈوکوآج ہی سے جدید طریقے سے آپریشنل کیا جائے اب طلباء و طالبات کواین او سی دس منٹ میں فراہم کردیا جائے گااسی طرح باقی تمام سہولیات جن میں مثنیٰ سند ،مثنٰی رزلٹ کارڈ، مثنٰی رول نمبر سلپ ، درستی مضمون، درستی گروپ وغیرہ بھی بہت جلد وَن ونڈو آپریشن میں ہی ڈیل کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تمام تر سہولیات وَن ونڈو کے ذریعے ہی طلباء و طالبات کو فراہم کی جائیں گی تاکہ اُن کو انتظار کی زحمت نہ اُٹھانا پڑے اور فی الفور اُن کے مسائل ایک ہی دہلیز پر حل ہوں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ کی بدولت پنجاب میں تعلیمی نظام میں بہت بہتری آئی ہے بورڈز میں کمپیوٹرائزیشن اور آٹو میشن کا سہرا بھی حکومتِ پنجاب کے سر ہے جو کہیں اور نظر نہیں آرہا ادارے کی ترقی اور توقیر کیلئے ہمیں دن رات محنت کرنی چاہیئے میری خواہش ہے کہ تعلیمی بورڈ، راولپنڈی پنجاب کے دیگر تعلیمی بورڈز میں نمایاں مقام حاصل کرے۔

مزیدخبریں