راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے اغوابرائے تاوان، مذہبی توہین اور بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ۔ہفتہ کو عدالت نے پولیس مقابلہ کے ملزم اعتزاز عرف گلو کیخلاف سماعت 21مارچ، مذہبی توہین کے مقدمہ میں ملزم عثمان کیخلاف سماعت 21مارچ جبکہ بارود برآمدگی کے مقدمہ میں ملزم مجیب خان کیخلاف سماعت 27مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر مقدمات میں پولیس کی جانب سے التوا چالان کی درخواستیں منظور کرلیں۔