شام میں فضائی حملے جاری، 47 ہلاک، عوطہ سے مزید ہزاروں افراد کی نقل مکانی

دمشق، پیرس (اے ایف پی+ اے پی پی )ترک فضائیہ کے حملے میں شامی شہر عفرین میں 11 شہری مارے گئے ،ادھر گزشتہ بدھ سے لے کر عفرین سے محفوظ علاقے کی طرف نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ فرانس کے آرمی چیف نے کہا ہے شام میں سرخ لکیر کو پامال کیا گیا تو تنہا فوجی کارروائی کریں گے ، فی الحال کسی فوجی مہم کے حوالے سے پلان کی تفصیلات جاری نہیں کریں گے ۔ مشرقی غوطہ میں حکومت افواج نے دوبارہ شدید بمباری شروع کی ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق حکومت نے 70فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حکومتی فورسز نے تین ہفتوں کی شدید لڑائی کے بعد تقریباً 70 فیصد علاقے پر کنٹرول کر لیا ہے اور اس دوران ہونے والی کاروائیوں میں 900 سے زیادہ شہری مارے جا چکے ہیں ۔سیرین آبزرویٹری کے مطابق غوطہ کے علاقہ زمالکا میں نقل مکانی کرنے والوں پر فضائی حملے میں 36 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...