واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدارتی انتخابات میں لاکھوں فیس بک یوزرکا ڈیٹا بغیر بتائے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فیس بک نے صدر ٹرمپ کی ڈیٹار اینالسز کمپنی کا اکاؤنٹ معطل کر دیا۔ ٹرمپ کی ڈیٹا اینالسز کمپنی نے صارفین کا ڈیٹا بغیر بتائے صدارتی محل میں استعمال کیا اینالسز فرم نے صارفین کا ڈیٹا ووٹرز کا رجحان بتانے اور پیش گوئیوں کیلئے استعمال کیا۔