گجرات (نامہ نگار) گجرات کے رہائشی نے اپنے باپ کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا تالہ تیار کر لیا 400 کلو وزنی تالے پر بارہ لاکھ روپے لاگت آئی۔ کھاریاں کے تالہ میکر مرزا جاوید دو سال کی مسلسل محنت سے دنیا کا سب سے بڑا تالہ تیار کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تالے کی لمبائی چار فٹ اور موٹائی ایک فٹ ہے گولائی اڑھائی فٹ ہے اور اس کی دو چابیاں بنائی گئی ہیں جن کا وزن پچیس پچیس کلو ہے مرزا جاویدکا کہنا ہے کہ اسکے والدکی خواہش تھی کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا تالہ بنائے کیونکہ وہ 1958سے تالہ کی رپیئرنگ کا کھاریاں میں کام کررہے تھے اب میری خواہش ہے کہ تالہ بن جانے پر اسے گنیز بک آف ریکارڈ میں شامل کیاجائے۔ مرزا جاوید کے دوستوں فیض میراں ، ندیم عاشق کا کہنا ہے کہ منفرد تالا شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور ہر کوئی اس کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بناتا نظر آتا ہے ہم سب اپنے دوست کی ایجاد پر خوش ہیں حکومت کو اسکے تالہ کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروانا چاہیے ہم منفرد تالے کی گجرات کے مختلف شہروں میں نمائش بھی کی جا رہی ہے اور گاڑی پر لدا یہ تالہ جہاں سے گزرتا ہے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے