ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ایک بار پھر گھٹنے میں تکلیف شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے آج دبئی میں ہونے والے پہلے کوالیفائر میں انکی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے شاہد آفریدی پی ایس ایل تھری کے ابتدائی چند میچز میں بھی کراچی کنگز کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے اور اب دوبارہ انہیں گھٹنے میں درد کی شکایت ہوگئی ہے۔ایم آر آئی رپورٹ میں شاہد آفریدی کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب آفریدی کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں اور وہ کوشش کررہے ہیں کہ اہم میچ میں شرکت کو یقینی بناجاسکے
اسلام آباد کیخلاف کوالیفائر میچ میں شاہدآفریدی کی شرکت مشکوک
Mar 18, 2018 | 14:59