زرداری کے ساتھ اتحاد کرنا پڑا تو شیشے میں اپنی شکل کیسے دیکھوں گا:عمران

Mar 18, 2018 | 18:20

ویب ڈیسک

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ۔ خیبرپختونخوا میں آج سب سے زیادہ امن ہے،نواز شریف اوراسفند یار ولی خان وہاں خطاب کررہے ہیں، ہم نے بلوچستان سے چیئرمین سینٹ لانے کے لئے سارا کھیل کھیلا ،سندھ میں موجود دونوں پارٹیاں بیس سال سے اقتدار میں ہیں مگر انہوں نے کچھ نہ کیا،مجھے زرداری کے ساتھ اتحاد کرنا پڑا تو میں شیشے میں اپنی شکل کیسے دیکھوں گا؟۔ میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں سیوریج کا پانی پینے کے پانی میں شامل ہورہا ہے اور ساتھ ساتھ فصلوں کو بھی سیوریج کا پانی دیا جارہا ہے ‘ کراچی کو نیا نطام چاہئے اس وقت کے پی کے میں سب سے بہترین بلدیاتی نظام موجود ہے۔ کراچی کی ضلعی حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں اور کراچی سے پیسہ باہر منتقل ہورہا ہے۔ کراچی کے لئے دنیا کا بہترین سسٹم چاہئے سندھ کا موجودہ نطام ناکافی ہے کراچی کو پیسہ بنانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ہم کراچی کو پلان دیں گے۔ کراچی کا پانی کا نظام اور پولیس کا نظام ٹھیک کرنا ہے۔ خیبرپختونخوا میں آج سب سے زیادہ امن ہے جو پہلے نہیں تھا امن کی نشانی یہ ہے کہ کے پی کے میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان خطاب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر پنجاب میں مقدمات دائر ہیں ہمیں مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے میں مسلسل کراچی میں دورے کروں گا۔ سندھ میں موجود دونوں پارٹیاں بیس سال سے اقتدار میں ہیں مگر انہوں نے کچھ نہ کیا۔ تحریک انصاف ایک وفاقی پارٹی ہے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں بہت قرضے لئے گئے عوام غریب ہ ورہے ہیں اور حکمران امیر ہورہے ہیں۔ ہم نے بلوچستان سے چیئرمین سینٹ لانے کے لئے سارا کھیل کھیلا اس سے بلوچستان کے احساس محرومی میں کمی آئے گی۔ نواز شریف کے ایجنڈا ہے پاکستان کے ادارے تباہ ہوجائیں ہم نے آصف زرداری سے الحاق نہیں کیا جب میں نے ماضی میں سینٹ کے انتخابات میں پیسے کے عوض پیش بکتے کا کہا تو سینٹ میں میرے خلاف بہت شور مچا۔ آج وہ سارے لوگ جو ہارس ٹریڈنگ کرتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر مجھے زرداری کے ساتھ اتحاد کرنا پڑا تو میں شیشے میں اپنی شکل کیا دیکھوں گا۔

مزیدخبریں