نوشہرہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ اگرالیکشن میں جنات اور فرشتے آگئے تومقابلہ ہمارے بس کی بات نہیں ‘سینٹ الیکشن میں سب کوپتا ہے کہ کون بکا ہے اور کس نے خریدا ہے‘دعوے سے کہتا ہوں کہ شفاف انتخابات ہوئے تواے این پی کے علاوہ کوئی حکومت نہیں بناسکتا‘سیاست اور شرافت کپتان کے قریب سے نہیں گزری‘پرامن پاکستان کے بغیرپرامن افغانستان کا تصور درست نہیں۔ وہ یہاں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ شفاف انتخابات ہوئے تواے این پی کے علاوہ کوئی حکومت نہیں بناسکتا،اگر جنات اور فرشتے آگئے تومقابلہ ہمارے بس کی بات نہیں ہوگی،سیاست اور شرافت کپتان کے قریب سے نہیں گزری۔انہوں نے آج نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں سب کوپتا ہے کہ کون بکا ہے اور کس نے خریدا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان کے سیاست میں آنے سے شرافت ختم ہوگئی ہے۔سیاست اور شرافت کپتان کے قریب سے نہیں گزری۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دعویٰ کیاتھا کہ 300ڈیم بناوں گا لیکن کوئی ڈیم نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہاکہ نیب کوخیبرپختونخواہ میں عمران خان کی کرپشن نظر نہیں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات ہوئے تواے این پی سے بہتر کوئی حکومت نہیں بناسکتا۔اسفند یار ولی نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ اے این پی سے بہتر کوئی حکومت نہیں بناسکتا۔اگر جنات اور فرشتے آگئے تومقابلہ ہمارے بس کی بات نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پرامن پاکستان کے بغیرپرامن افغانستان کا تصور درست نہیں۔