راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے بھر میںکلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت آج سے شروع ہونیوالے پاکستان زندہ باد ہفتہ صفائی میں پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے اور قدرتی وسائل کو منصوبہ بندی اور کفایت شعاری کے ساتھ استعمال میں لانے کے لئے وسیع پیمانے پر شجرکاری اور صفائی کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت نے اتوار کے روز ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت18 تا 23مارچ تک منعقد ہونیوالے ہفتہ صفائی و شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی ملیحہ جمال ،سیکرٹری آرڈبلیو ایم سی ڈاکٹر رضوان علی شیردل،سینئر مینیجر آپریشنز ،مینیجر کمیو نیکیشن ،جی ایمپریشنز البائراک ،مینیجر آپریشنز پو ٹھوہار ٹائون سمیت پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی کے حکام نے شرکت ، وزیر قانون نے کہا کہ ما حو ل کی صفا ئی کو برقرار رکھنے کی ذ مہ د ا ری محض کسی ایک حکو متی ادارے پر نہیں بلکہ ہر شہری کا یہ فرض ہے اوریہ ممکن بھی تبھی ہو گا جب تمام شہری اس میں فعال کرداراداکر یں، صفائی کے حوالے سے روٹین سے ہٹ کر سرگرمیاں سرانجام دی جائیں،تاکہ لوگوں کو ایک واضح تبدیلی نظر آئے،انہوں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر صفائی وشجرکای کی مہم کامیاب بنائینگے۔