سیالکوٹ (نامہ نگار) تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ توحید ٹائون میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کے امریکہ میں مقیم بہنوئی ملک اظہر محمد حسن کی چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کی توحید ٹائون میں کوٹھی کے جعلی کاغذات تیار کرکے چار ملزمان نے 35لاکھ روپے لے کر اسے فروخت کردیا۔ درخواست پر پولیس نے کارروائی شروع کردی تاہم ملزم ملک اعظم گرفتار نہ ہوسکا۔ملک اظہر محمد حسن کی اہلیہ وسابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی ہمشیرہ فہمیدہ ملک کیلئے کام کرنے والے کچا شہاب پورہ کے ملک اعظم نے میگ ٹائون میں سرکاری محکمہ کے ملازم بھائی عمران اور دیگر کی ملکی بھگت سے ان کی توحید ٹائون کی کوٹھی کے جعلی کاغذات تیار کرکے اسے ملک طارق کو فروخت کرکے 35لاکھ روپے لے لئے اور کوٹھی کا قبضہ طارق کے حوالے کرکے ملزمان رقم لے کر فرار ہوگئے۔ درخواست پر پولیس نے کارروائی شروع کردی تاہم ملزم ملک اعظم گرفتار نہ ہوسکا۔