دوحہ (نوائے وقت رپورٹ) قطر میں امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان افغان امن مذاکرات کا پانچواں دور ہوا۔ افغان میڈیا کے مطابق 16 روز کی ملاقاتوں میں کئی نکات پر معاہدے کی دستاویزات تیار کی گئیں۔ معاہدے کی دستاویزات انگریزی اور افغان زبان میں تیار کی گئی ہے۔ معاہدے پر فریقین نے دستخط نہیں کئے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا رواں ہفتے امریکہ واپس جانے کا امکان ہے۔ زلمے خلیل زاد صدر ٹرمپ اور دیگر حکام سے ملاقات کرینگے۔
قطر: امریکہ طالبان مذاکرات کا پانچواں دور‘ معاہدے کی دستاویزات تیار
Mar 18, 2019