کابل (نیٹ نیوز) افغانستان میں طالبان کے چوکیوں پر حملوں میں 22فوجی مارے گئے۔ حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ فریاب، ہلمند اور قندھار صوبوں میں طالبان جنگجوؤں نے متعدد حملے کیے، جن میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ سب سے زیادہ خونریز حملہ فریاب میں کیا گیا، جہاں جنگجوؤں نے ضلع قیصر میں ایک سکیورٹی تنصیب کو نشانہ بنایا۔ مقامی حکام کے مطابق اس دوران طالبان نے 5 سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیا۔ دریں اثناء ایسے ہی حملوں میں قندھار میں4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ ہلمند میں افغان خفیہ ایجنسی کا ایک اہلکار مارا گیا۔صوبائی کونسل کے ترجمان طاہر رحیمی نے بتایا فریاب میں چیک پوسٹوں کو طالبان نے نشانہ بنایا، 20افغان سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ، بالا مرغاب میں لڑائی ہوئی ہے ، جھڑپوں میں 40طالبان بھی مارے گئے۔ گورنر کے ترجمان جمشید شہابی کے مطابق50فوجی مارے گئے اور 100سے زائد لاپتہ ہوگئے۔
افغانستان: طالبان کے چوکیوں پر حملے، جھڑپیں، 22فوجی، 40 جنگجو ہلاک
Mar 18, 2019