شیخ رشید بلاول کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، تعصب پرستی کی سزا دی جائے: بختاور

کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شیخ رشید بلاول کو سیدھا قتل کی دھمکیوں پر اترآئے ہیں، جس کا پورا خاندان قتل کیا گیا اسے دھمکیاں دی جارہی ہیں، تعصب پرست شیخ رشیدکو سزا دی جائے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میںکہی۔ دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں دینے پر پیپلزپارٹی نے شیخ رشید کے خلاف قانونی کارروائی پر مشاورت شروع کر دی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد کے مطابق شیخ رشید کا حالیہ بیان دھمکی ہے ، اسے سنجیدگی سے لیا جائے گا، چودھری منظور نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے وکلا سے قانونی مشاورت جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...