پاکستان بھارت امن کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار، دونوں ملک عوامی بہبود پر توجہ دیں: چینی وزیر خارجہ

Mar 18, 2019

بیجنگ (آئی این پی) چین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود امن و استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان بھارت کے مابین امن کیلئے چین ہر مدد کرنے کو تیار ہے، چین کا ترقی کیلئے ایک واضح موقف ہے جو امن ہے، چین اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہر سطح پر بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا انعقاد اپریل میں بیجنگ میں ہوگا جس میں 100ممالک کے ہزارہا نمائندگان شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے 13ویں نیشنل کانگریس کے دوسرے سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ تابناک مستقبل کیلئے چین پاک بھارت تعلقات میں امن و آشتی کیلئے ہر ممکن مدد اور تعاون کرنے کو تیار ہے۔ دونوں ممالک کو امن قائم کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود اور اقتصادی و معاشی اور عوامی فلاح و بہبود بارے چین کا موقف واضح اورائل ہے۔ کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ چین اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہمیشہ سے بہتر اور مفید تعلقات کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے چین اور امریکہ مابین تجارتی کشیدگی بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو کشیدگی میں کم لاتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہوگا۔ تاکہ دوطرفہ مفادات حاصل کیے جاسکیں۔ بحیرہ جنوبی چین کے تنازعے بارے انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرایا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت تنازعات اور شمالی کوریا تنازعہ کو بھی پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

مزیدخبریں