جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اوراصلاحات بروئے کار لارہے ہیں

Mar 18, 2019

لاہور (نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اوراصلاحات بروئے کار لارہے ہیں۔ تمام ڈویژنل ایس پیز کواشتہاری اورسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں ماہ کی کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔گذشتہ پندرہ روز میں سٹریٹ کرائم، ڈکیتی،راہزنی ودیگر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن میں38گینگز کے90ملزمان سے58 لاکھ سے زائد روپے مالیت کی ریکوری کر کے ورثاء کے حوالے کی گئی۔ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران280ملزمان سے29رائفلز،12 کلاشنکوف، 10بندوقیں، 235ریوالورزاور2341 گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران365ملزمان سے3کلو گرام سے زائد ہیروئن ، 239کلوگرام سے زائد چرس،200 گرام افیون اور2512 بوتلیں شراب برآمدکی گئیں۔

مزیدخبریں