لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مرکزی رہنمامولانا قاری عبد العزیز ، مبلغ ضلع لاہور مولانا عبدالنعیم نے جامعہ عبداللہ بن مسعود مرغزار کالونی لاہور میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی عظیم الشان عمارت عقیدہ ختم نبوت پرقائم ہے اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہمیشہ امت نے اجتماعیت اور وحدت کاثبوت دیاہے۔تحفظ ختم نبوت اہل اسلام کامشترکہ پلیٹ فارم ہے اس موقع پر جامعہ کے نائب پرنسپل مفتی نظام الدین اشرفی، مولانا عبیداللہ انور،مولانا کفایت اللہ ودیگر علماء بھی موجود تھے ۔
اسلام کی عمارت عقیدہ ختم نبوت پرقائم ہے:مولاناقاری عبدالعزیز
Mar 18, 2019