چوہدری رحمت الٰہی نے قومی سیاست میں رول ماڈل کاکرداراداکیا: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)چوہدری رحمت الٰہی ؒاور ڈاکٹر مولانا محمد اسلم صدیقی حقوق اللہ و حقوق العباد کے چشمہ فیض تھے ۔ دونوں رہنمائوں نے اپنی زندگیاں ملک میں اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے وقف کر رکھی تھیں ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے لاہور میں چوہدری رحمت الٰہی اور ڈاکٹر مولانا محمد اسلم صدیقی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تعزیتی ریفرنس سے ڈاکٹر فرید احمد پرا چہ ، امیر العظیم ، ذکر اللہ مجاہد ، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، مبشر صدیقی ، چوہدری صہیب اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ چوہدری رحمت الٰہی نے قومی سیاست میں رول ماڈل کا کردار ادا کیا ۔انہوںنے کہاکہ علما و مشائخ وقت کا چیلنج قبول کریں اور دینی وحدت کے ذریعے پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کی حفاظت کریں ۔

ای پیپر دی نیشن