پاکستان کوجدیداسلامی ،فلاحی ،جمہوری ملک بناناچاہتے ہیں:شاہد رشید

Mar 18, 2019

لاہور(نیوز رپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ پوری قوم بالخصوص نئی نسل کو تحریک پاکستان ، دوقومی نظریہ، مشاہیر تحریک آزادی کی حیات و خدمات اور قیام پاکستان کے اسباب ومقاصد سے آگاہ کر رہا ہے ۔ہم نئی نسل میں بطور مسلمان اور پاکستانی احساس تفاخر پیدا کررہے ہیں۔ہم پاکستان کو قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے وژن کے مطابق ایک جدید اسلامی فلاحی جمہوری ملک بنانا چاہتے ہیں ،ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے علاوہ قوم کو بھارتی آبی جارحیت سے آگاہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں ڈیف اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔

مزیدخبریں