قبائلی علاقوں میں 100 ارب روپےخرچ کریں گے: عمران خان

Mar 18, 2019 | 10:13

ویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کےلیےسالانہ100ارب جاری کرناچاہتےہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3ہفتےکےمشاورتی عمل کاآغازباجوڑسےکیا جارہا ہے،قبائلی علاقے کےعوام بےمثال ترقی دیکھیں گے، قبائلی اضلاع کےلیےسالانہ100ارب جاری کرناچاہتےہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 15 مارچ کو قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ والے تھوڑا صبر کریں آپ کا بجلی کا مسئلہ بھی حل کرتے ہیں جبکہ 30 مساجد میں سولر سسٹم لگائیں گے۔ قبائلی علاقے میں تعلیم، صحت کےشعبے میں 8 ہزار نوکریاں لارہے ہیں اور قبائلی علاقے میں اسپورٹس کیلئے سہولتیں دیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے کے عوام چوکنا رہیں اور پاکستانیوں کو اپنی حفاظت کیلئے تیار رہنا ہے۔ قبائلی علاقوں میں جنگ کی وجہ سے تباہی ہوئی اور ابھی بھی کئی علاقوں میں گھر، دکانیں، گری ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں