وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی پاکستان اورچین کے وزرائے خارجہ کے پہلے تذویراتی مکالمے میں شرکت کیلئے آج سے چین کاچارروزہ دورہ کررہے ہیں۔دفترخارجہ کے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ فریقین چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر جامع تبادلہ خیال کریں گے۔علاقائی صورتحال اور کثیرجہتی فورموں پر تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔وزیرخارجہ اپنے دورے کے موقع پر سی پیک کے بارے میں سیاسی جماعتوں کے فورم سے خطاب کریں گے اورحکمران جماعتوں پاکستان تحریک انصاف اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان مکالمے میں بھی شرکت کریں گے۔وہ چینی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیرخارجہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ چین پاکستان کاآزمودہ دوست ہے اور اس نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ چین کے ساتھ مشاورت کی جائے اورمستقبل کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے۔
وزیرخارجہ آج سے چین کا4روزہ دورہ کررہے ہیں
Mar 18, 2019 | 10:49