سانحہ کرائسٹ چرچ: پاکستان میں یوم سوگ، پرچم سرنگوں

Mar 18, 2019 | 11:23

ویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان میں آج سانحہ کرائسٹ چرچ کی یاد میں یوم سوگ منایا جارہا ہے اور قومی پرچم بھی سرنگوں ہے۔

ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ سمیت اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔سانحہ کرائسٹ چرچ میں 9پاکستانی شہید ہوئے تھے اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ 6 پاکستانیوں کی میتوں کے کفن دفن کا انتظام کرائسٹ چرچ میں ہی ہو گا جب کہ 3پاکستان لائی جائیں گی۔شہید ہونے والے پاکستانیوں میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب، محبوب ہارون، نعیم رشید، طلحہ نعیم، ذیشان رضا ان کے والد اور ان کی والدہ  شامل ہیں۔کرائسٹ چرچ کی مسجد میں دہشت گرد حملے کے دروان پاکستانی شہری نعیم راشد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی اور دیگر نمازیوں کو بچاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

نعیم راشد کی اس بہادری کو عالمی سطح پر سراہا گیا اور وزیراعظم پاکستان نے بھی ان کیلئے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام معتصب دہشت گرد نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر فائرنگ کی تھی جس سے 50 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے تھے۔ سانحہ کرائسٹ چرچ کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی اور مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا تھا۔نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان کے مطالبے پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس 22 مارچ کو استبول میں ہوگا۔

مزیدخبریں